راولپنڈی،ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والے شخص کا ڈراپ سین

لوگوں کو ادھار رقم کی ادائیگی سے بچنے کے لیے اغواء کا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار

جمعہ 14 اگست 2020 20:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کارروائی، ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والے شخص کا ڈراپ سین،لوگوں کو ادھار رقم کی ادائیگی سے بچنے کے لیے اغواء کا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار،مغوی کے بیٹے کی درخواست پر اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدرنے بتایاکہ ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والی51سالہ شہری وسیم عباس کے مقدمہ کا ڈراپ سین ہوگیا،لوگوں کو ادھار رقم کی ادائیگی سے بچنے کے لیے اغواء کا ڈرامہ رچانے والا ملزم کوگرفتارکرلیاگیا،اغواء کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کے بیٹے عبداللہ کی درخواست پر اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کیاگیاتھا،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے اغواء برائے تاوان جیسے سنگین مقدمہ کو ٹریس کرنے کے لیے اے ایس پی صدر سرکل کوخصوصی ٹاسک دیا،اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر بیرونی اور آئی ٹی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے اغواء کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو جدید سائنسٹیفک ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے پشاورسے گرفتارکرلیا،ایس پی نے مزید بتایاکہ مغوی نے لوگوں سے قرض کی رقم ادھار لے رکھی تھی،جس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے خود کواغواء کرنے کاڈرامہ رچایا

متعلقہ عنوان :