گیس لیکیج سے جھلسنے والے جیل خانہ جات پولیس کے اہلکار چار دن زندگی ، موت کی کشمکش کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا

جمعہ 14 اگست 2020 21:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) گیس لیکیج سے جھلسنے والے جیل خانہ جات پولیس کے اہلکار چار دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ ان کے دو بیٹے تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے زندگی کی بازی ہارنے والے آئی جی جیل خانہ جات پولیس کے سکیورٹی اہلکار ساجد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیاہے ساجد ، ان کے بچے اور فیملی چار روز قبل گیس لیکیج سے ہونے والے سانحہ میں شدید زخمی ہو ئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیاتھا تاہم ساجد گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا گیس لیکیج کے واقعات میں درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔