زندہ قومیں اپنی تاریخی ایام کو زندہ دلی سے مناتی ہیں ھم زندہ قوم ہیں ،کیپٹن (ر) زوہیب محسن
اس ملک کے لیے ہمارے آباواجداد نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ہمیں اپنی اسلاف کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی
جمعہ 14 اگست 2020 23:50
(جاری ہے)
مقررین نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی تاریخی ایام کو زندہ دلی سے مناتی ہیں ھم زندہ قوم ہیں اس ملک کے لیے ہمارے آباواجداد نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ہمیں اپنی اسلاف کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے۔
علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی اور خان سنجرانی پینل کی جانب سے ضلعی آرگنائزر میر اسفندیار خان یار محمد زئی کی قیادت میں کار ریلی نکالی گئی جس میں باپ پارٹی۔خان سنجرانی پینل اور اتحادیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی قبائلی معتبرین سردار بیبرگ مینگل۔ملک رحمت اللہ محمد حسنی۔میر طاہر خان سنجرانی۔ملک مقصود سمالانی۔میر یعقوب نوتیزء سمیت دیگر معتبرین بھی شریک تھے۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ایف سی چوک مشرقی بائی پاس پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر میر اسفندیار خان یار محمد زئی سعادت خان سنجرانی اور دیگر نے کہا کہ آزادی اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے عطاء کردہ بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہیے کشمیر ہماری اٹوٹ انگ ہے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم ہرگز برداشت نہیں کریں گے درایں اثناء حاجی ملک خدابخش سیاہ پاد کی قیادت میں الفتح پینل نے بھی دالبندین بازار میں ریلی نکالی اور شہید حمید چوک پر فلگ شگاف نعرے بھی لگائے ریلی میں حاجی میرآحمد محمد حسنی۔ملک نوربخش بڑیچ۔۔ملک محمد حنیف نوتیزئی۔حاجی عبدالرزاق۔سنگت ثناء بہادرزء اور دیگر بھی موجود تھے شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ اسماعیل ساگر داودی کی قیادت میں بھی دالبندین بازار میں ریلی نکالی گئی اور پریس کلب دالبندین کے سامنے مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے یوم آزادی منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔ چاغی بازار میں خان سنجرانی پینل۔الفتح پینل کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم ضلع چاغی کے جانب سے منعقدہ یوم آزادی کی تقریبات کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی ڈی پی او کیپٹن ر زوہیب محسن اور دیگر نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔ یوم آزادی کے دن کی مناسبت سے دالبندین اور گردونواح میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.