گورنرچوہدری سرور سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں‘ گورنر پنجاب

ہفتہ 15 اگست 2020 18:13

گورنرچوہدری سرور سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو چٹان سے زیادہ مضبوط قراردیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے گور نر ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے دو طر فہ تعلقات سمیت دیگرامور کے بارے میں بات چیت کی گئی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور کوئی شک نہیں کہ دونوں ممالک کے بہتر ین اور مضبوط تعلقات ہیںیہ تعلقات 22کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہیںسعودی عرب اور پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ سے ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتے ہیں دونوں ممالک کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے سعودی عرب سے محبت اور عقیدت میں ہزرگزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے انشاء اللہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک ہر محاذ پر ایک ساتھ دوسر ے کیساتھ کھڑے ہوں گے ملاقات کے دوران پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں اور ہم ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اسکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیںپاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے اور دونوں ممالک ملکر چلیں گے ۔