حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی 8 خالی نشستوں پرانتخابات 8 ستمبرکو ہوں گے

بدھ 19 اگست 2020 23:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2020ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل اور الیکشن برائے سال 2020-21ء کے لئے ریٹرنگ آفیسر عبدالوحید نے بتایا ہے کہ اپنی قانونی مدّت پوری ہونے پر ایگزیکٹیو کمیٹی کے 8 ارکان 30 ستمبر 2020ء کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں، اُن کی 8 خالی ہونے والی نشستوں پر مقررہ وقت تک کل 17 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے، کاغذات نامزدگی کی چیئرمین الیکشن کمیشن نبیل احمد صدیقی کی سربراہی میں ارکان الیکشن کمیشن محمد اصغر خان خلجی اور شیخ شوکت علی نے جانچ پڑتال کی اور تمام کاغذات کو دُرست پایا، اُمیدواروں میں محمد ادریس میمن، چوہدری محمد اسلم، سلیم الدین قریشی، رانا غلام رسول، محمد الطاف میمن، وشنو مل، محمد ندیم، محمد نعیم شیخ، شفقت اللہ میمن، محمد اقبال عاربیانی، شیخ احمد حسین، محمد فرحان اقبال، نارو مل، وسیم احمد قریشی، ڈاکٹر محمد یوسف، جاوید حسین قریشی اور سہیل احمد قریشی شامل ہیں، ایگزیکٹیو کمیٹی کی 8 خالی نشستوں پر 8 ستمبر 2020ء کو انتخاب منعقد ہوں گے۔