چین اور امریکہ کے تجارتی مذاکرات آنے والے دنوں میں ہوں گے،چینی وزارت تجارت

جمعرات 20 اگست 2020 13:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) چین کی وزارت کامرس نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے میں پیش رفت کا اندازہ لگانے کے لیے تجارتی مذاکرات آنے والے دنوں میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزارت کامرس کے ترجمان گائو فینگ نے ہفتہ وار آن لائن بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکہ اور چین کے درمیان جنوری میں تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے سے متعلق مذاکرات جنوری میں ہوئے تھے اور اب 6 ماہ بعد امریکا اور چین نے تجارتی معاہدے میں پیش رفت کا اندازہ لگانے کے لیے آنے والے دنوں میں تجارتی مذاکرات کے لیے اتفاق کیا ہے تاہم تجارتی مذاکرات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :