
صنعت کوبچا نے کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ معا ہدہ اچھا اقدام ہے ،فر انز ک آڈٹ بھی ضروری ہے‘ ایف پی سی سی آئی
اس وقت انڈ سٹر ی 24رو پے فی یو نٹ کے حساب سے بجلی کی ادائیگی کر رہی ہے ،علاقا ئی سطح پر 7.5 سینٹ فی یو نٹ ہے ‘صدرانجم نثار
جمعرات 20 اگست 2020 15:51

(جاری ہے)
میاں انجم نثار نے حکومت اور آئی پیز پی کومبا رکبا پیش کی اور 1994اور 2002کی بجلی کی پالیسی کے تحت وسیع ملکی مفا د میں معا ہدے پر دستخط اور مراعات دینے پر رضا کا رانہ طور پر اتفاق کیا اور کہا کہ اس سے بجلی کی پیداواری لا گت میں کمی اور گر دشی قر ضو ں میں کمی ہو گی۔
انہو ں نے مزید کہاکہ بجلی پیدا کر نے والو ں کے عالمی رجحان کو مد نظر رکھتے ہو ئے بجلی کی لا گت میں مزید کمی لا نا ہو گی۔ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثارنے مزید کہا کہ یہ پیداواری لا گت کو کم کرنے اور کا روبار کرنے میں آسانی کی طرف ایک درست اقدام ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ابھی تک متعد د حسا س امور کو چھو ا نہیں گیا اور بجلی کی پیدا وار میں ملک کی صنعتو ں اور گھر یلو صارفین کے ساتھ نہ انصافی کی گئی۔ انہو ں نے آئی پی پیزکے ساتھ معا ہدے پر زور دیا کہ گھر یلو ں صارفین، ایس ایم ایز اور زراعت کے شعبے کو مسابقتی قیمت پر بجلی کی فراہمی کے لیے مزید ٹھو س اقدامات کی ضرورت ہے۔میاں انجم نثار نے تجو یز پیش کی کہ اگلا ہد ف ڈسکوز میں اصلا حات ہو نی چا ہیے تا کہ پیداواری لا گت مزید کم ہو نی چا ہیے چو نکہ ایند ھن اور روپے کی مسلسل کمزوری سے صنعتی خام مال پر درآمدیڈیو ٹی میں اضا فہ کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ انہو ں نے مزید کہاکہ حکومت کوا قتصادی حکمت عملی میں کا روبارکی بحالی کے لیے ٹیکسز میں واضح کمی کرنی ہو گی، توانا ئی کے نر خوں میں اضا فہآئی پی پیزکو ڈالرو ں کی صورت میں ادائیگیوں کی وجہ سے ہے جسکی وجہ سے قر ضوں میں مسلسل اضا فہ ہوتا ہے اور بالآخر نیپرا کے ذریعے ایند ھن کے سر چار جز میں اضا فے کی صورت میں صارفین تک پہنچ جا تا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ گر دشی قر ضو ں میں اضا فہ کی بڑی وجہ ڈالر کی صورت میں ساورن گارنٹی ہیں اور ما ضی میں پاکستانی کر نسی مسلسل ڈیپیریشن کا شکا ر رہی ہے جسکی وجہ سے کھر بو ں کا نقصان ہوا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
کوئٹہ‘ چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ‘فی کلو قیمت 185روپے ہوگئی
-
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
-
ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
-
ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
-
مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.