ایپل کے اثاثوں کی مالیت 2 کھرب ڈالر کی حد پار کر گئی

جمعرات اگست 16:33

ایپل کے اثاثوں کی مالیت 2 کھرب ڈالر کی حد پار کر گئی
سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) امریکی سافٹ وئر کمپنی ایپل 2 کھرب ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک بن گئی ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں ایپل کے شیئرز کی مالیت میں اضافہ نے ایپل کو دو ٹریلین ڈالر سے زیادہ اثاثے رکھنے والی امریکہ کی پہلی کمپنی بنا دیا ہے،ذرائع کے مطابق ایپل کے 4.275 بلین شیئرز مارکیٹ میں فلوٹ کر رہے ہیں، بدھ کو فی شیئر مالیت مارننگ ٹریڈ کے دوران 468.65ڈالر کی اعلی سطح پر پہنچنے کے بعد کلوزنگ پر 462.83 فی شیئر پر سیٹل ہوئی جس دوران کمپنی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت دو ٹریلین ڈالر کی حد دن گیارہ بجے ہی پار کر گئی تھی۔

ایپل کی 2 اگست 2018کو مارکیٹ ویلیو1 ٹریلین ڈالر ہو گئی تھی جس کے بعد ایمازون،مائیکرو سافٹ اور ایلفابٹ کے اثاثے بھی ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچے تھے۔ماہرین کے مطابق ایپل کے فی حصص کی مالیت میں رواں سال میں 60 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :