پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نثار احمد سرحد چیمبر آف کامرس سپورٹس کمیٹی کے چیئر مین مقرر

جمعرات 20 اگست 2020 17:49

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نثار احمد سرحد چیمبر آف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور ممتاز بزنس مین نثار احمد کو سرحد چیمبر آف کامرس سپورٹس کمیٹی کے چیئر مین مقرر کردیا گیا ہے،ان کے ہمراہ عماد رشید اور شجاع محمد سینئر وائس چیئرمین ہوں گی'محمد سلیم خان سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ دیگر ممبران میں سہیل رئوف'وقار احمد 'ارشدذ محمود'محمد اعجاز اور راشد اقبال صدیقی شامل ہیں نثار احمد نے صدر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مقصود انور پرویز کا ان کو چیئرمین مقرر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں ہم جلد ہی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے ساتھ مل کر سپورٹس فیسٹیول منعقد کریں گے اس سلسلے میں ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک سے جلد ملاقات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ 1994 سے سرحد چیمبر آف کامرس کے ساتھ منسلک ہیں 2016 میں بھی وہ سپورٹس سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر رہے اور اب ایک مرتبہ پھر ان کا انتخاب کیا گیا ہے اور وہ توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اور کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ہر موقع پر سرحد چیمبر نے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ایونٹس کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔