مانسہرہ کے علاقے بٹل میں آتشزدگی سے 22 دکانیں جل کر راکھ

جمعہ 21 اگست 2020 16:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2020ء) مانسہرہ کے علاقے بٹل میں آتشزدگی سے 22 دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بٹل کے منڈی بازار میں ایک لوہار کی دکان سے شروع ہوئی اور آناً فاناً پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،تقریباً 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکانوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :