5 روزہ دورہ، انٹرنیشنل پارلیمنٹ کی صدرآج پاکستان پہنچیں گی

آئی پی یو کا وفد چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر اتوار 23 اگست 2020 03:37

5 روزہ دورہ، انٹرنیشنل پارلیمنٹ کی صدرآج پاکستان پہنچیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست 2020ء) انٹرنیشنل پارلیمنٹ کی صدرآج پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی، آئی پی یو کا وفد چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل پارلیمنٹ یونین کی صدر دو میکسیکن ممبران پارلیمنٹ کے ہمراہ پانچ روزہ دورے پر آج بروز اتوار پاکستان پہنچیں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق آئی پی یو کا وفد چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ آئی پی یو کی صدر آج اتوار بمطابق 23 اگست 2020ء کو پاکستان پہنچیں گی جبکہ دو میکسیکن ممبران پارلیمنٹ بھی انٹرنیشنل پارلیمنٹ یونین کی صدر کے ہمراہ ہوں گے۔ انٹرنیشنل پارلیمنٹ یونین کے وفد کا دورہ پاکستان 5 روز پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

وفد اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقاتیں کرے گا۔

علاوہ ازیں وفد اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم سیاسی رہنماؤں سے بھی ملے گا۔ دورے کا مقصد پاکستانی سینیٹ اور آئی پی یو کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ پاکستانی سینیٹ نے فورم پر مستقل طور پر فعال اور مضبوط کردار ادا کیا ہے۔ دورے سے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔