تھانہ لنڈی کوتل کے ایس ایچ او قانون سے نا آشنا و نااہل افسر ہے،عدالتی حکم کے خلاف ورزی کرکے میرے بھائی کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،جاوید شینواری

عدالت کے آرڈر پر پاؤں رکھ کر میرے بھائی کو گرفتار کرلیا جو ان کی نااہلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔SHO لنڈی کوتل کو تبدیل کیا جائے اور ہمیں انصاف دلائیں،لنڈی کوتل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 اگست 2020 20:00

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2020ء) قانون کے رکھوالے SHO نے خود قانون ہاتھ میں لیا۔تھانہ لنڈی کوتل کے ایس ایچ او قانون سے نا آشنا و نااہل افسر ہے۔عدالتی حکم کے خلاف ورزی کرکے میرے بھائی کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔اس کیس میں پہلے سے ہم نے عدالت سے بی بی اے کرکے تھانہ میں جمع کیا ہے لیکن پھر بھی عدالت کے آرڈر پر پاؤں رکھ کر میرے بھائی کو گرفتار کرلیا جو ان کی نااہلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

SHO لنڈی کوتل کو تبدیل کیا جائے اور ہمیں انصاف دلائیں۔

(جاری ہے)

لنڈی کوتل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید شینواری سکنہ بھائی خیل شیخمل خیل نے کہا کہ گزشتہ سال سے مخالف فریق کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چلا آرہاہے لیکن ایس ایچ او لنڈی کوتل مسلسل غیر قانونی یکطرفہ کارروائی کرنے میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ عدالت سے بی بی اے کرنے کے باوجود بھی ایس ایچ او لنڈی کوتل ابراہیم شینواری نے میرے بھائی حجیم اللہ کو گرفتار کیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اور ان کی نااہلیت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نظام میں اسطرح نااہل اہلکار کو اہم منصب پر بیھٹانے اور پوری لنڈی کوتل تحصیل کی زمہ داری دینا پولیس نظام پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ قانون کے رکھوالے پولیس جب قانون ہاتھ میں لیں تو پھر عام شہری سے کیا گیلہ انکا کہنا تھا کہ ایس ایچ او لنڈی کوتل ایک نااہل و قانون سے بے خبر افیسر ہے جن کے کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے جب سے ان کو یہ زمہ داری دئیے ہے روز بروز مسائل جنم لے رہے ہیں انہوں نے پولیس حکام(ڈی پی او خیبر، آئی جی ایف سی) و دیگر ذمہ داران سے ان کی ٹرانسفر اور ایک ایماندار ایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تاکہ امن و امان کے پرفضاء ماحول کو برقرار رکھ کر عوام کی دل جیت لیں اور امن دوست ماحول فراہم کریں۔