احمدپورشرقیہ،ویٹرنری چولستان یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا آغاز

پیر 24 اگست 2020 23:26

احمدپورشرقیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2020ء) ویٹرنری چولستان یونیورسٹی بہاولپور میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو مزید مستحکم بنانے کے لیے وائس چانسلر سجاد خان نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

جس میں مہمان خصوصی اسلامیہ یونیورسٹی اطہر محبوب اور ترجمان پنجاب حکومت جنوبی پنجاب محترمہ سمیرا ملک تھے، شجرکاری مہم میں یونیورسٹی کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی اطہر محبوب نے یونیورسٹی کے پروفیسرز،سٹاف اور طلباء سے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی جبکہ سمیرا ملک نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ اس ملک کو سر سبز و شاداب ملک بنایا جا سکے۔