اے سی تنگی کامختلف بازاروں کادورہ

جمعرات 27 اگست 2020 12:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنرچارسدہ عدیل شاہ کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرشہریارمحمودنے مختلف بازاروں کادورہ کیا۔اے سی نے دکانوں میں اشیائے خوردنوش کے معیاراورذخیرہ اندوزی کی جانچ پڑتال کی ۔

(جاری ہے)

دوران جانچ پڑتال کسی بھی دکان میں ذخیرہ اندوزی نہیں پائی گئی ،جس پر اے سی نے اطمینان کااظہارکیا۔اے سی نے دکانداروں کوذخیرہ اندوزی سے بچنے اورمعیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے کی ہدایت کی ،بصورت دیگرخلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاس سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔