نوازشریف حکومت کی مرضی سے گئے، وفاقی وزیر کا اعتراف

تاثر دیا گیا کہ اگر سابق وزیراعظم باہر نہ گئے تو کوئی نقصان ہوسکتا ہے، جو کاغذ سامنے تھے ان کی بنیاد پر فیصلہ کیا، حماد اظہر کا ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 28 اگست 2020 11:32

نوازشریف حکومت کی مرضی سے گئے، وفاقی وزیر کا اعتراف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2020ء) معروف تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ بحث چل رہی ہے نوازشریف وطن سے چلے گئے انہیں واپس لایا جائے، حقیقت یہ ہے کہ وہ حکومت کی مرضی سے گئے تھے جس کا اعتراف ایک وفاقی وزیر خود کرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حامد میر نے اپنے پروگرام میں وفاقی وزیر حماد اظہر کا وڈیو کلپ بھی چلا یا جس میں وہ اعتراف کر رہے ہیں کہ نواز شریف کا معاملہ جب کابینہ میں آیا تو اس وقت سب کے سامنے جو رپورٹس اور معلومات آئیں وہ یہی تھیں کہ حالات اتنے خراب ہیں کہ اگر نوازشریف کو باہر نہ جانے دیا گیا تو کہیں کوئی نقصان نہ ہوجائےتاثر ایسا بنایا گیا تو ہمارے سامنے جو کاغذ اور قواعد رکھے گئے اسی کی بنیاد پر ہم نے فیصلہ کرنا تھا۔

  واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیہ سے متعلق حکمت عملی اور نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی ذرائع استعمال کئے جائیں۔مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کی، ہم اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ شریفوں کے مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔