ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کرکٹر آصف علی پر جرمانہ عائد

کیریبین لیگ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے آصف علی نے بالر کو مارنے کی کوشش میں بیٹ لہرایا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 اگست 2020 12:12

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کرکٹر آصف علی پر جرمانہ عائد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29اگست 2020ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی کو کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 25 اگست کو کوئنز پارک اوول میں گیانا ایمیزون واریئرز اور تلاواہز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آصف علی جب آﺅٹ ہوئے تو انہوں نے حریف ٹیم کے باﺅلر کیمو پال کی جانب بلا لہرایا تھا۔

(جاری ہے)

ایسا کرنے پر وہ ضابطہ اخلاق کی شق 2.18 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، آصف علی نے اپنے خلاف الزام کو قبول کیا جس پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں آصف علی محض 3 رنز بنا کر کیمو پال کی گیند پر آﺅٹ ہوئے تو کیمو پال نے انہیں کچھ کہا جس کے نتیجے میں آصف علی غصے پر قابو نہ پا سکے اور کیمو پال کی جانب بلا لہرایا اور وہ بال بال بچے، لیکن معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ کیمو پال ایک مرتبہ پھر انہیں کچھ کہتے دکھائی دئیے، مگر آصف علی واپس ڈگ آﺅٹ چلے گئے۔                                                                                                                                                         

متعلقہ عنوان :