عثمان باسکٹ بال کلب ضلع وسطی کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، محمد حسن اقبال ٹیم کی قیادت کریں گے

پیر 31 اگست 2020 14:00

عثمان باسکٹ بال کلب ضلع وسطی کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، محمد حسن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2020ء) عثمان باسکٹ بال کلب ضلع وسطی کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے سال 2020؁ء کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

عثمان باسکٹ بال ضلع وسطی ٹیم کی قیادت محمد حسن اقبال کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ،حمزہ خواجہ ،حمزہ پروانی ،فیضان یوسف،حارث خان ،ہمایوں اسلم ،عبدل احد ،ایان راشد اور محمد دانیال مروت شامل ہیں ۔ٹیم منیجر ذوالفقار عباس خان اورٹیم کے سرپرست اعلیٰ محمد حیدر خان کی جانب سے 6ستمبر کو عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر منعقدہ یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں عثمان کلب کو ٹریک سوٹ اور کٹس دیئے جائینگے ۔