| پنجاب میں4سمال ڈیمز بنانے کی منظوری خوش آئند ہے : اعظم چوہدری

ح*کالا باغ ڈیم سے 4500میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی سستی بجلی حاصل ہوگی

بدھ 2 ستمبر 2020 18:52

5 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2020ء) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب میں4سمال ڈیمز بنانے کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے واپڈا کے قابل عمل اور جلد تعمیر ہونے والے کالا باغ ڈیم منصوبہ پر بھی کام شروع کیا جائے انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے 4500میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی سستی بجلی کے ساتھ ساتھ سیلابی پانی کو ذخیرہ کرکے سارا سال زراعت کیلئے پانی بھی دستیاب رہے گا جس سے زراعت ترقی کرے گی تو صنعتوں کو وافر خام مال بھی دستیاب ہوگا جس سے صنعتی شعبہ بھی ترقی کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اعظم چوہدری نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ پاور پلانٹ سے مہنگی بجلی کی پیداوار حاصل کرنے پر انحصار ختم کرے اور پن بجلی منصوبوں کو ترجیح بنائے تاکہ صنعتی شعبہ اور عوام پر مہنگی بجلی کا بوجھ ختم ہوسکے ۔مہنگی بجلی کے باعث صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور مہنگی اشیاء سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی سے ملکی برآمدات میںکمی ہورہی جس سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے تجارتی خسارہ بھی بڑھے گا۔اس لیے بڑے آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں۔