زارا نور عباس نے فلم ’’ دا لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ میں کام کرنے سے انکار کی وجہ ثانوی کردارکو قرار دے دیا

جمعہ 4 ستمبر 2020 12:19

زارا نور عباس نے فلم ’’ دا لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ میں کام کرنے سے انکار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے فلم ’’ دا لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ میں کام کرنے سے انکار کی وجہ ثانوی کردارکو قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

زارا نور عباس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں فلم ’’دا لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ فلم میں ان کا کردار اداکارہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کے مقابلے میں بہت ہی ثانوی تھا اور ان کا خیال ہے کہ ایسا کوئی بھی کردار ادا نہ کیا جائے جس میں آپ دکھائی ہی نہ دیں اور نہ ہی اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے زیادہ مواقع ملیں۔ فلم میں اداکار فواد خان، ماہرہ خان، ضمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :