چین کو پاکستانی برآمدات میں مالی سال کے پہلے ماہ کمی، درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

جمعہ 4 ستمبر 2020 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) چین کو پاکستانی برآمدات میں مالی سال کے پہلے ماہ کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020 ء میں چین کو 105.83 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 57.88 فیصد کم ہے۔گزشتہ سال جولائی میں چین کو167.08 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال میں چین کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 1.663 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2018-19ء میں چین کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 1.858 ارب ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ء میں چین سے درآمدات کاحجم 1.101 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ سال جولائی میں چین سے درآمدات کا حجم 822.86 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیاتھا۔ گزشتہ مالی سال میں چین سے مجموعی درآمدات کا حجم 9.566 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا۔ مالی سال 2018-19ء میں چین سے درآمدات کا حجم 10.164 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :