مختلف کاروباروں پر چھاپے مارنے اور اٴْن کا سامان ضبط کرنے کے سلسلے کو روکا جائے،لاہور چیمبر

جمعہ 4 ستمبر 2020 23:09

مختلف کاروباروں پر چھاپے مارنے اور اٴْن کا سامان ضبط کرنے کے سلسلے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے مختلف کاروباروں پر چھاپے مارنے اور اٴْن کا سامان ضبط کرنے کے سلسلے کو روکا جائے۔ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت سرحدوں پر سمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرے، قانون نافذ کرنے والے ادارے جو بارڈرز پر تعینات ہیں اٴْنہیں اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کی تربیت دی جائے۔

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ درآمد کنندگان کا سامان کلئیرنس کے بعد جب اندرون ملک روانہ ہوتا ہے تو مختلف چیک پوائینٹس پر بلا ضرورت چیکنگ سے اٴْنہیں پریشان کیا جاتا ہے اور جب وہ سامان لاہور اور دیگر شہروں میں گوداموں پر پہنچتا ہے تو ادارے وہاں چھاپے مار کر سامان ظبط کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک مرتبہ بندرگاہوں سے تسلی بخش چیکنگ کے بعد دوبارہ جانچ پڑتال نہیں ہونی چاہیے۔

صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ ہم ہمیشہ انسداد سمگلنگ کے اقدامات کے حق میں ہیں اورلاہور چیمبر نے ہمیشہ سمگلنگ کو سرحدوں پر روکنے کی حکمت عملی بنانے پر زور دیا ہے۔لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ اتنی جدید ٹیکنالوجی موجود ہونے کے باوجود بارڈر پر موجود عملہ سمگلنگ کیوں نہیں روک پا رہا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ تاجروں کو اپنے گوداموں میں اسٹاک کی ایک مخصوص مقدار کو برقرار رکھنا ہوتا ہے تاکہ طلب اور رسد کے معاملات کہ مطابق کاروبار کیا جا سکے لیکن حکام کاروباری معاملات پر غور کئے بغیر سٹاک سامان ضبط کر لیتے ہیں۔