سیمنٹ کی کھپت اگست 2020ء میں 5.04 فیصد اضافہ

جمعہ 4 ستمبر 2020 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2020ء) سیمنٹ کی کھپت اگست 2020ء میں 5.04 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سال اگست 2019ء میں 3.351 ملین ٹن تھی جو رواں برس 2020ء ، بڑھ کر 3.520 ملین ٹن ہوگئی ہے، تاہم کھپت میں گزشتہ ماہ جولائی 2020ء کے مقابلے میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے یہ گزشتہ ماہ 4.838 ملین ٹن کھپت تھی۔اے پی سی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی کھپت اگست 2020ء میں 4.84 فیصد اضافے کے بعد 2.794 ملین ٹن ہوگئی جبکہ گزشتہ سال اگست 2019ء میں مقامی کھپت 2.665 ملین ٹن تھی۔

اسی طرح برآمدات میں بھی 5.82 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 0.725 ملین ٹن ہو گئی جو گزشتہ سال اسی ماہ 0.685 ملین ٹن تھی۔شمالی علاقوں میں قائم کارخانوں کی مقامی کھپت 2.493 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اگست 2019ء میں 2.347 ملین ٹن تھی ، اس طرح اس میں 6.26 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

شمالی علاقے کی برآمدات 0.211 ملین ٹن رہیں جو 8.45 فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ سال اسی ماہ برآمدات 0.195 ملین ٹن تھیں۔

ملک کے جنوبی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی کھپت میں کمی کا رجحان جاری رہا اور کھپت 0.301 ملین ٹن اگست 2020ء میں ریکارڈ کی گئی۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد کم ہے۔گزشتہ سال مقامی کھپت 0.319 ملین ٹن تھی۔ جنوبی علاقے کی برآمدت میں اضافہ ہوا اور یہ اگست 2020ء میں بڑھ کر 0.515 ملین ٹن ہوگئیں جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ برآمدات 0.491 ملین ٹن تھیں۔

اس طرح اس میں 4.78 فیصد اضافہ ہوا۔رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں مجموعی طور پر سیمنٹ کی کھپت میں 21.78 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سال اگست 2019ء میں یہ 6.863 ملین ٹن تھیں جو اب بڑھ کر 8.358 ملین ٹن اگست 2020ء میں ہو گئی ہیں۔ جولائی تا اگست 2020ء میں مقامی کھپت 6.747 ملین ٹن تھی اور اس میں 19.53 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں یہ 5.644 ملین ٹن تھی۔ برآمدات اس مدت کے دوران 32.20 فیصد بڑھ کر 1.611 ملین ٹن ہوگئیں جبکہ گزشتہ سال جولائی تا اگست 2019ء میں یہ 1.218 ملین ٹن تھیں۔

متعلقہ عنوان :