دلیپ کمار بھائیوں کی موت سے لاعلم ہیں، سائرہ بانو
ہم ہر طرح کی پریشان کن خبریں دلیپ سے دور رکھتے ہیں، دلیپ کمار کے بھتیجوں عمران اور ایوب نے احسان خان کی آخری رسومات ادا کیں کووڈ-19 یقینا خدا کی طرف سے کوئی سزا ہے، اس سے قبل کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی، پوری دنیا گمراہ ہوچکی ہے اور اس کی قیمت چکارہی ہے،گفتگو
ہفتہ 5 ستمبر 2020 11:25
(جاری ہے)
سائرہ بانو نے کہا کہ یہاں تک کہ ہم نے انہیں امیتابھ بچن کو کورونا وائرس ہونے اور ان کے ناناوتی ہسپتال میں داخل ہونے سے بھی آگاہ نہیں کیا تھا کیونکہ وہ امیتابھ کو بہت پسند کرتے ہیں۔
دلیپ کمار کی طبیعت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ گھر میں ہیں کیونکہ قرنطینہ اولین ترجیح ہے تاہم حال ہی میں ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ان کے بلڈ پریشر میں تبدیلی آئی تھی اور ان کا علاج ہورہا ہے۔احسان خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سائرہ بانو نے بتایا کہ دلیپ کمار کے بھتیجوں عمران اور ایوب نے احسان خان کی آخری رسومات ادا کیں۔سائرہ بانو نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ احسان بھائی بہتر ہوجائیں گے انہوں نے 2 ہفتوں سے زائد عرصے تک بیماری کے خلاف جنگ لڑی۔انہوں نے کہا کہ لیلاوتی ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد آکسیجن کی سطح سمیت ان کے اہم پیرامیٹرز مستحکم تھے تاہم 2 ستمبر کی دوپہر کو اچانک ان کی صحت اچانک گری تھی۔سائرہ بانو نے بتایا کہ احسان بھائی کی طبیعت بگڑنے سے متعلق ڈاکٹر جلیل پارکر نے آگاہ کیا اور ان کی طبیعت رات تک مزید بگڑ گئی تھی۔دلیپ کمار کے بھائیوں کی موت سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان دونوں کو کھونا بہت ہی ہولناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ دن پہلے ایک دوست کو بھی کھودیا تھا، وہ صرف 51 برس کی تھیں اور زندگی سے بھرپور تھیں۔سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 یقینا خدا کی طرف سے کوئی سزا ہے، اس سے قبل کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی، پوری دنیا گمراہ ہوچکی ہے اور اس کی قیمت چکارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا اب ہمیں خدا سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہمیں معاف کردے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.