رواں سال 2020ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 32فیصد اضافہ

اتوار 6 ستمبر 2020 10:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2020ء) رواں سال 2020ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ (پی ایم پی کی) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 32فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق اپریل تا جون2020ء کیلئے کمپنی کی خالص آمدنی 891 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ اپریل تا جون2019ء کے دوران پی ایم پی اے کو674 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح گذشتہ سال 2019ء کی دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن میں217 ملین روپے یعنی32فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کے مجموعی کاروبار میں15 فیصد اور متفرق آمدنی میں بھی25فیصد کی کمی کے باوجود کمپنی کی خالص آمدنی میں اضافہ ہوا ہے جس کا بنیادی سبب ڈسٹری بیوشن/مارکیٹنگ کے اخراجات میں29فیصد اور ٹیکسز میں32فیصد کی کمی ہے۔

متعلقہ عنوان :