گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں74.5 فیصد کمی

اتوار 6 ستمبر 2020 10:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2020ء) گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ( اے پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں74.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال میں کمپنی کی خالص آمدنی 1008ملین روپے تک کم ہوگئی ہے جبکہ مالی سا ل2019ء کے دوران اے پی ایل کو3961 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 2953 ملین روپے یعنی 74فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 39.79 روپے کے مقابلہ میں 10.13 روپے فی حصص تک کم ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کی سیلز میں 8.2 فیصد کمی سے کمپنی کا عمومی منافع 55.7 فیصد کی کمی سے 8221 ملین روپے کے مقابلہ میں3638 ملین روپے تک کم ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :