چین کی برآمدات میں اگست کے دوران 9.5 فیصد اضافہ، درآمدات کے حجم میں 2.1 فیصد کمی

پیر ستمبر 16:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) گذشتہ ماہ کے دوران چین کی برآمدات تخمینوں سے بھی تجاوز کر گئیں جبکہ درآمدات نسبتاً کم رہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث چین کی برآمدات میں کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا تاہم اس دوران چینی کمپنیوں کو بڑی تعداد میں طبی آلات و دیگر اشیاء کے آرڈر موصول ہوئے جس کے نتیجہ میں اگست کے دوران چین کی برآمدات کے حجم میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بلومبرگ کی طرف سے اس ماہ کے دوران چینی برآمدات میں اضافے کا تخمینہ 7.5 لگایا گیا تھا ۔

چینی حکومت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق مئی کے بعد سے چین درآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اگست کے دوران درآمدات میں 0.5 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا تھا تاہم اس ماہ کے دوران دوران درآمدات میں 2.1 فیصد کمی نوٹ کی گئی۔علاوہ ازیں امریکہ کے ساتھ چین کے فاضل تجارتی حجم میں ایک چوتھائی اضافہ دیکھا گیا۔