صوبے بھر کی جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد سے متعلق درخواست پر جیل حکام نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی

صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد16500 ہے، جس میں سے جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد 11500 ہے، رپورٹ

پیر 7 ستمبر 2020 16:25

صوبے بھر کی جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد سے متعلق درخواست پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) صوبے بھر کی جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد سے متعلق درخواست پر جیل حکام نے صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد16500 ہے، جس میں سے جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد 11500 ہے۔

(جاری ہے)

پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں صوبے بھر کی جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد سے متعلق درخواست پر سماعت سماعت ہوئی،جیل حکام نے صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کی 27 جیلوں میں سے 8 جیلوں میں استعداد سے زیادہ قیدی ہیں صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 16500 ہے صوبے بھر کی جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد 11500 ہے ، جس پر عدالت نے 2010 سے پہلے کے انڈر ٹرائل قیدیوں کی فہرست طلب کرتے ہوئی درخواست کی مزید سماعت7 اکتوبر تک ملتوی کردی، درخواست سماجی رہنما جبران ناصر و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے