اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2019 تک ای سی ایل پر موجود افراد کا ریکارڈ جاری کیا جائے،

پی آئی سی ْناموں کی ای سی ایل پر موجودگی کا ائیرپورٹ پر علم ہونا ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، رپورٹ

بدھ 9 ستمبر 2020 00:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2020ء) پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2019 تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)پر ڈالے گئے افراد کا ریکارڈ جاری کرنے کاحکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انفارمیشن کمیشن نے مونس کائنات کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا،کمیشن کا یہ فیصلہ اسلام آباد میں کمشنر زاہد عبداللہ نے تحریر کیا۔کمیشن نے حکم دیا کہ ای سی ایل پر موجود افراد کے نام اور وجوہات فراہم کی جائیں۔ ناموں کی ای سی ایل پر موجودگی کا ائیرپورٹ پر علم ہونا ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔