قصور،گائوں موکل کے نزدیک بائولے کتوں کے کاٹنے سے 12افرادشدیدزخمی

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:14

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) کنگن پورکے نواحی گائوں موکل کے نزدیک بائولے کتوں کے کاٹنے سے 12افرادشدیدزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق موضع موکل میںاچانک بائولے کتے آگئے جنہوں نے حسنین‘عرفان ‘رعایت علی‘عاصم‘احسان ‘گلفام‘افضل‘سکینہ بی بی وغیرہ12افرادکوکاٹ کر شدیدزخمی کردیاجنہیں طبی امداد کیلئے ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ضلع قصورمیں بائولے کتوں کے کاٹنے کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں‘ضلعی انتظامیہ بالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ‘بائولے کتوں کے کاٹنے سے کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں۔قصورکی سماجی ومذہبی تنظیموں کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنرقصورودیگراعلیٰ حکام سے اس بارے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ و بائولے کتوں کو تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔