ڈینگی سرویلنس پر مامور متعلقہ افسران وسٹاف اس اہم ٹاسک کی انجام دہی میں غفلت نہ دکھائیں،ڈپٹی کمشنرجھنگ

جمعہ 11 ستمبر 2020 22:27

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمدطاہر وٹونے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورے کریں گے لہٰذا ڈینگی سرویلنس پر مامور متعلقہ افسران وسٹاف اس اہم ٹاسک کی انجام دہی میں غفلت نہ دکھائیں۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ انسداد ڈینگی اقدامات کی کڑی نگرانی جاری رکھیں کیونکہ حالیہ موسم میں ڈینگی کی افزائش کے خطرات ہوسکتے ہیں تاہم فیلڈ میں چوکس انداز میں ڈیوٹی انجام دی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاسز باقاعدگی سے منعقدکرنے،ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے اورانسدادی اقدامات میں عدم توجہی پر دکانوں کو سیل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ذمہ داری کے ساتھ سرویلنس سرگرمیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے۔ ضلع بھر میں ڈینگی کے خلاف مہم پورے جذبے کے ساتھ جاری رکھی جائے اس سلسلے میں محکمانہ کوششیں ماند نہیں پڑنی چاہیں۔انہوں نے تاکید کی کہ روزانہ کا سرویلنس شیڈول بنا کر عمل درآمد کرایا جائے اور انسداد ڈینگی سکوارڈ فیلڈ میں کام کرتا نظر آنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنرنے اینڈ رائڈ موبائل فونز سے ضلعی محکموں کی سرویلنس سرگرمیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :