سبی، پانچ روزہ پولیو مہم 21ستمبر 2020 سے شروع کی جائے گی، ڈاکٹر محمد اکبر

ہفتہ 12 ستمبر 2020 16:30

سبی، پانچ روزہ پولیو مہم 21ستمبر 2020 سے شروع کی جائے گی، ڈاکٹر محمد اکبر
سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے کہا کہ ضلع سبی میں پانچ روزہ پولیو مہم 21ستمبر 2020 سے شروع کی جائے گی جو25ستمبر تک جاری رہے گی، پانچ روزہ پولیو مہم ایس او پیز کے تحت کی جائے گی، 25یونین کونسلوں میں 44ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے،پانچ روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے علماء کرام ،سوشل میڈیا،میڈیا اور اساتذہ کرام اپنا کردار ادا کریںاور محکمہ صحت سبی کے ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں،گذشتہ ماہ ہونے والی پولیو مہم انتہائی کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر رفیق مستوئی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالقادر ہارون،ڈاکٹر محمد رفیق چھلگری اور دیگر بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی نے بتایا کہ21ستمبر 2020 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے دوران ضلع سبی کے پچیس یونین کونسل میں 44 ہزار سے زاہد کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے پولیو مہم کی نگرانی کے لئے 25زونل سپروائزر، 37 ایریا انچارج تعنیات کر دیئے گئے ہیں جبکہ 42فکسڈ سنٹر اور208موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس کے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے خواتین ورکرز بھی گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ریلوے اسٹیشن، ویگن آڈہ،بس آڈہ،اسکولوں،مدرسوں،قومی شاہراہ سمیت تفریحی مقامات پر بھی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ اور مکمل پولیس کی جانب سے محکمہ صحت کے پولیو مہم کے دوران ٹیموں کو اے ایریا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز فورس کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔