یوم دفاع کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 12 ستمبر 2020 17:52

یوم دفاع کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم دفاع کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا،فائنل میں صوابی کا مقابلہ چارسدہ سے قاسم علی بیگ نوشہرہ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید سلطان بری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ صوبے کے چار اضلاع سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ان چار اضلاع میں مردان، پشاور، چارسدہ اور صوابی شامل ہیں ۔