مایہ ناز رائیڈر و قومی چیمپئن موٹر جمپنگ سید عبدالواجد آغا المعروف واجد آغا ٹارزن انتقال کرگئے

ہفتہ 12 ستمبر 2020 22:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) مایہ ناز رائیڈر و قومی چمپئن موٹر جمپنگ سید عبدالواجد آغا المعروف واجد آغا ٹارزن انتقال کرگئے۔وہ سید عبدالمجید اور سید عبدالنافع کے بھائی جبکہ سید محمد شریف ،سید محمد الیاس،سید محمد ایوب،سید روزی خان ، سید نور ٹارزن اور سید نصرالدین کے والد تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کو کلی کمال زئی کے بالا عاجزئی سیدان قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

فاتحہ خوانی کلی کمالزئی کے بالا عاجزئی سیدان میں جاری ہے۔دریں اثناء مرحوم کی وفات پر قبائلی رہنما حاجی عبدالروف خان سیگئی،سردار بہادر خان ترین ، ملک سعداللہ ترین ، حاجی عبدالغنی کاکڑ، واجد وطن اور دیگر نے تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :