حکومت کورونا وائرس کی موثر ویکسین کی فراہمی کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا ہیلتھ تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب

پیر 14 ستمبر 2020 16:49

حکومت کورونا وائرس کی موثر ویکسین کی فراہمی کیلئے بھر پور عملی اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی موثر ویکسین کی فراہمی کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت ہیلتھ تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ہیلتھ سروس اکیڈمی کے وائس چانسلر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے صحت کے ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہرین نے پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین کی دستیابی کیلئے تبادلہ خیال کیا ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی موثر ویکسین کی فراہمی کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر فاسٹ ٹریک پر کام کرنا ہو گا۔ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔