سرگودھا ریجن میں مون سون کی حالیہ موسلادھابارشوں وسیلابی صورتحال میں ضلع خوشاب میں14روز کے دوران میاں بیوی سمیت 21 افراد جاں بحق ہوئے

منگل 15 ستمبر 2020 12:29

سرگودھا ریجن میں مون سون کی حالیہ موسلادھابارشوں وسیلابی صورتحال میں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) سرگودھا ریجن میں مون سون کی حالیہ موسلادھابارشوں وسیلابی صورتحال میں ضلع خوشاب میں14روز کے دوران میاں بیوی سمیت 21 افراد جاں بحق میں 10 چھت،یادیوارگرنے،4کرنٹ لگنے،6افرادپانی میں بہہ،یاڈوب جانے،ایک آسمانی بجلی گرنیسے خالق حقیقی سے جا ملے جن کی تدفین کر دی گئیں گھروں پر صف ماتم اور تعزیب جاری ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ضلع خوشاب میں چودہ روزہ موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران میاں بیوی سمیت 21 افراد میں تحصیل خوشاب میں11،تحصیل نوشہرہ5،تحصیل قائدآباد3،اورتحصیل نورپورمیں2 شخص کی اموات ھوئیں جن میں22سالہ حافظ عاصم فاروق ولدارشدفاروق سکنہ چک 58/5 جوھرآباد،محمدکامران ولدحاکم خان اعوان ساکن پیل،اس کی اہلیہ رانی بی بی ذوجہ محمدکامران ساکن پیل،زاھداللہ ولدسیف اللہ کلیراساکن بولہ،ایک سالہ،خاورخان ولدسیدامیرمسلم شیخ بوتالہ، انیس سالہ عمرفاروق ولد محمد فاروق ساکن شبیرکالونی جوھرآباد،پانچ سالہ نعیمہ گل دخترسدوپٹھان ساکن نہرپل جبی شریف،25سالہ محمدعلی ولدصاحب خان قوم جنجوعہ ساکن جھگیاں،سترہ سالہ محمد زیشان ولدمحمددلاورقوم شیخ ساکن چک44/5چک مٹھہ ٹوانہ،چوبیس سالہ تنویر احمد شہزادولدبہادرخان ساکن جسوال،آٹھ سالہ، محمدعباس ولدنزرمحمدماچھی ساکن جبی شریف،گل محمدولدسردارعلی اعوان ساکن بیاکھ نوشہر،عرفانہ گل دخترگل محمدساکن بیاکھ،پچپن سالہ حسن خاتوں دخترمحمدخان ڈرھال اعوان اوچھالی،بتیس سالہ محمدندیم ولدولی محمدقوم سہال اعوان کفری،محمدیونس ولد شیرمحمد مسلم شیخ کھبیکی،پچاس سالہ امیرخاتوں بیوہ محمدنوازقوم مسلم شیخ ساکن ڈھوکری 18،جلال دین کباڑیہ تین مرلہ سکیم قائدآباد،بائیس سالہ محمدرمضان ولدمحمدامیرقوم ککرٹوانہ ساکن اوکھلی موھلہ ،بارہ سالہ امیرعمرولدملک شعیب مجوکہ ساکن مجوکہ،ترپن سالہ اظہرحسین ولدمقبول حسین قوم لاشاری بلوچ ساکن جمالی بلوچاں شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :