پولیس کی شہر میں کاروائیاں ،ایم کیو ایم لندن کے کارندے سمیت 39ملزمان کو گرفتار،دستی بم ،اسلحہ ،منشیات ،ماوا ،گٹکا ماوا اور موٹر سائیکلیں برآمد

منگل 15 ستمبر 2020 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پولیس کی شہر میں کاروائیاں ،ایم کیو ایم لندن کے کارندے سمیت 39ملزمان کو گرفتار کرکے دستی بم ،اسلحہ ،منشیات ،ماوا ،گٹکا ماوا اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے ملزم محمد عدنان کو گرفتار کر کے ایک ہینڈ گرنینڈ اور دیگر سامان برآمد کر کے اس کے خلاف انداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آرنمبر355/2020, U / S 4/5 R / W 7ATa درج کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پکڑا گیا ملزم ایم کیو ایم لندن کا کارندہ ہے۔گڈاپ سٹی پولیس نے تین ملزمان محمد شعیب، سرور حسین اور سرور عبداللہ کو گرفتار کر کے تین پستول برآمد کر لئے۔ بن قاسم پولیس نے ایک ملزم ہیرو @ شہزاد ولد رحیم بخش کو گرفتار کرکے 1 پستول 30 بور برآمد کرلیا ،شاہ لطیف پولیس نے اغوا۔

(جاری ہے)

منشیات فروشی اور گٹکا ماوا فروخت کرنے میں ملوث تین ملزمان غلام حسین ،محمد یونس ،ارسلان اور دیگر تین کو گرفتار کر کے منشیات اور گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔

گلشن اقبال پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل محمد طارق کو گرفتار کر کے پستول برآمد کرلیا ،ملزم کو تھانہ مبینہ ٹاو ن کی حدود میں سیلون شاپ میں ڈکیٹی کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ایک اور کاروائی میں پولیس نے اشتہاری ملزم اکمل عرف اسلم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

مبینہ ٹا?ن پولیس نے قائد اعظم کالونی میں کاروائی کے دوران ملزم بلال عیسی کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول اور منشیات برآمد کرلی۔سولجر بازار پولیس نے ملزم وحید کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا۔شارع فیصل پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز عبد الرحیم عرف کالیا اور شاہنواز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایک اور کاروائی میں شارع فیصل پولیس نے ملزم شاہنواز عرف شانو کو گرفتار کر کے چرس برآمد کرلی۔

سہراب گوٹھ پولیس نے سرکاری زمینوں پر قبضے میں ملوث چار ملزمان سلمان ،ہاشم، عزیز حبیب اللہ اور علی حسن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔قائد آباد پولیس نے ملزم فضل نعمان کو گرفتار کر کے مین پور برآمد کرلی۔تھانہ لانڈھی کی پولیس پارٹی نے ایک پولیس کاروائی کرتے ہو ئے تین ملزمان خالد ،رضوان اور غلام قادر کو گرفتار کر کے اسلحہ ایمونیشن معہ منشیات و نقدی برآمدکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں۔ شرافی گوٹھ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم علی اصغر کو گرفتار کر کے جیکسن کے علاقے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔شارع نور جہاں پولیس نے گٹکا ماوا فروخت میں ملوث ایک ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا ،۔سعید آباد پولیس نے منشیات فروش عبد الخالق کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔

مدینہ ٹا?ن پولیس نے سٹہ چلانے والے ملزم شکیل اسٹوری کو گرفتار کرلیا۔ملیر سٹی پولیس نے دو ملزمان یاسر احمد اور اظہر کو گرفتار کر کے گٹکا اور ماوا برآمد کرلیا۔ گلشن اقبال پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث سات ملزمان محمد ریاض عرف بسرا،دودو میاں ،رحمت علی ،طاہر احمد ،نور الدین ،محمد آغا اور امتیاز کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔