اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری

بدھ 16 ستمبر 2020 13:41

غزہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) اسرائیلی طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ پر بمباری کی ۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمرجنسی سروس نے کہا ہے کہ گزشتہ شام غزہ کی پٹی سے 2 راکٹ فائر کئے گئے ،ان میں سے ایک کو اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے تباہ کردیا جبکہ دوسرا ساحلی علاقے اشدود میں گرا جس سے 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی دفاعی فورسز نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اس کے جواب میں حماس کے فوجی ہداف کو نشانہ بنایا۔تاہم فوری طور پر غزہ میں کسی بھی گروپ کی جانب سے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :