ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کے ذریعے بیماریوںسے پاک، صحت مند و خالص آلو کا بیج تیار

بدھ 16 ستمبر 2020 14:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میںزرعی ماہرین نے جدید ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کے ذریعے بیماریوںسے پاک، صحت مند و خالص آلو کا بیج تیار کر لیا ہے جبکہ وافر مقدار میں مذکورہ اعلیٰ معیار کے بہترین نتائج کے حامل فی ایکڑ زیادہ پیداوار فراہم کرنے والے سیڈ سرٹیفکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے باقاعدہ تصدیق شدہ مذکورہ بیج کی فروخت بھی جاری ہے تاکہ آلو جیسی بڑی فصل کی بمپر کراپ حاصل کی جا سکے کیونکہ آلو ایسی بڑی فصلوں میں سے ایک فصل ہے جسے دنیا بھر میں بڑے شوق سے استعمال کیا جا تاہے۔

(جاری ہے)

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ آلو کے ٹشوکلچر شہ زور بیج سے تیار ہونے والا آلو ذائقے کے اعتبار سے دنیا کے بہترین ، انتہائی لذیز ، معیاری اور سستے ترین آلوؤں میں شمار ہورہا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پی ایس سی کسانوںکو چھوٹی بڑی تمام فصلوں کا معیاری بیج ارزاں نرخوں پر فراہم کر کے اس صنعت میں لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار اپنی ضرورت کے مطابق بیج کے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ بھی کروا سکتے ہیں۔