امریکا کی طرف سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات غیر قانونی ہے،عالمی ادارہ تجارت

بدھ 16 ستمبر 2020 14:43

امریکا کی طرف سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات غیر قانونی ہے،عالمی ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں امریکا کی طرف سے چین کی بعض مصنوعات پر اضافی ٹیکس یا محصولات عائد کرنے کا عمل غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی اونے ایک بیان میں کہاکہ چین کی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے حجم کا اضافی ٹیکس، جس کا فیصلہ 2018 میں کیا گیا تھا، عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید برآں واشنگٹن نے مناسب طور پر اس کی وضاحت نہیں کی کہ اس نے چین سے درآمد ہونے والی بعض مصنوعات کو ملک میں داخل ہونے سے کیوں روک دیا ۔ امریکی حکومت نے چینی مصنوعات پر پابندی کی وجہ یہ بتائی تھی کہ یہ مصنوعات چین کے علاقے سنکیانگ میں جبری مشقت کے ذریعے تیار کی گئی ہیں اور یہ کہ چین کا یہ اقدام غلامی کی جدید شکل ہے۔