بی ڈی ایس کا امارات کے پروپیگنڈہ پروگرام کے بائیکاٹ کا مطالبہ

عوام امارات کی معاونت سے شروع ہونے والے پروگرام ناس ڈیلی کا بائیکاٹ کریں ،تحریک بائیکاٹ کا مطالبہ

بدھ 16 ستمبر 2020 14:43

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) اسرائیل کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کرنے والی تحریک بائیکاٹ اینڈ ڈیویسٹمنٹ موومنٹ(بی ڈی ایس)نے عرب خطے کے ماہرین اور منصوبہ سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی معاونت سے شروع ہونے والے ایک پروگرام ناس ڈیلی کا بائیکاٹ کریں کیونکہ اس پروگرام کا مقصد اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پروپیگنڈہ فورم مہیا کرنا اور صہیونی ریاست کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنا ہے۔

(جاری ہے)

بائیکاٹ تحریک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ناس ڈیلی نامی پروپیگنڈہ پروگرام کا مقصد عرب ممالک سے ایسے 80 مسودہ ساز اور منصوبہ ساز افراد تیار کرنا ہے، جو صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف شعبوں میں کام کرسکیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس پروگرام کی سرپرستی ایک یہودی اسرائیلی نام نہاد دانشور جوناتھن بیلیک کررہا ہے جب کہ اسے اماراتی محمد بن راشد کے قائم کردہ نیوامارات میڈیا اکیڈمی کی طرف سے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ اماراتی آمر اور ڈکٹیٹر لیڈروں کی طرف سے اس نوعیت کے پروپیگنڈہ پروگرامات پرکام کرنا عوام الناس کے دل ودماغ پر اثرات مرتب کرتے ہوئے ان میں اسرائیلی دشمن کے لیے نرم گوشہ مہیا کرنا ہے۔