سری لنکن کرکٹ بورڈ کا بنگلہ دیش پر جھوٹے دعوے کا الزام

بی سی بی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ہم نے ان سے 7 دن کے وقفے سے متعلق مدت کے قرنطینہ کی بات کی تھی،یہ محکمہ صحت کی ہدایات ہیں کہ 14 روزہ قرنطینہ کیا جائے: چیئرمین سری لنکا کرکٹ شمی سلوا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 ستمبر 2020 14:26

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا بنگلہ دیش پر جھوٹے دعوے کا الزام
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2020ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سخت اعلان کے بعد سری لنکن کرکٹ حکام کے اہم ترین اجلاس میں ملکی محکمہ صحت سےرابطہ کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے،بورڈ کی ٹیم ٹاقسک فورس سے 16 ستمبر کو ملاقات کرکے کچھ نئی تجاویز دے گی اور پھر بنگلہ دیشی بورڈ کو نئی سفارشات بھیج جائیں گی لیکن اس سے قبل سری لنکا اور بنگلہ دیش کی آنے والی ٹیسٹ سیریز پر غیر یقینی کے بادل مزید گہرے ہوگئے ہیں کیونکہ سری لنکن کرکٹ آفیشل نے رد عمل میں بنگلہ دیشی بورڈ کے سربراہ پر غلط بیانی کے الزامات عائد کردیئے ہیں۔

سری لنکا کرکٹ کے چیئرمین شمی سلوا نے سیلون ٹوڈے کو بتایا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اور بی سی بی نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے بی سی بی سے 7 دن کے وقفے سے متعلق مدت کے قرنطینہ کی بات کی تھی۔

(جاری ہے)

یہ محکمہ صحت کی ہدایات ہیں کہ 14 روزہ قرنطینہ کیا جائے،بورڈ اس سلسلہ میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتا البتہ حکومت سری لنکا خود کوئی تبدیلی کردے تو الگ بات ہوگی۔

ایک دن قبل بنگلہ دیشی بورڈ کے سربراہ نظام الدین نےاعلان کیا تھا کہ ہمیں دورے سے قبل 14 روزہ قرنطینہ کہا کہا جارہا ہے ،ہمیں یہ شرط منظور نہیں ہوگی،اگر 7 دن کا کہا جائے تو ٹھیک ہے اور ہمیں سری لنکن بورڈ 7 دن کی تجویز پہلے دے چکا ہے۔ سری لنکا بورڈ نے ایسی کسی تجویز سے انکار کردیا ہے اور ملکی وزیرکھیل کے اس مشورے کو بھی ماننے سے انکار کردیا ہے جس میں انہو ں نے کہا تھا کہ محکمہ صحت سے بورڈ بات کرکے نرمی لانیکی کوشش کرے۔ چیئرمین نے یہ بات واضح کردی ہے کہ وہ اپنے محکمہ صحت حکام کے ساتھ قواعد و ضوابط پر کوئی بات چیت کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔