ملک بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر22 تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

جمعرات 17 ستمبر 2020 11:50

ملک بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر22 تعلیمی ادارے بند ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ملک بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 22 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی)کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سکولوں کے دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سے مرتب شدہ ایس او پیز اور صحت کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے 22 تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتیجے میں بند کیے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 16 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک اور آزادکشمیر میں 5 اداروں کو بند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :