Live Updates

خیبر کی تحصیل باڑہ کیلئے سپیشل امدادی پیکیج کامطالبہ

جمعہ 18 ستمبر 2020 15:03

خیبر کی تحصیل باڑہ کیلئے سپیشل امدادی پیکیج کامطالبہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیرستان،تورغرکالاڈاکہ کی طرزپر ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کیلئے سپیشل امدادی پیکیج کامطالبہ کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے قبائلی رکن صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے توجہ دلائونوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ نیابت پی کی107ڈیڑھ سوکلومیٹرطویل وعریض باڑہ اوروادی تیراہ دوتحصیلوں پرمشتمل ہے یہ حلقہ جنوبی وزیرستان کی طرح دہشتگردی کی وجہ سے بہت زیادہ متاثرہوا ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں باڑہ کے عوام نے قربانیاں دی ہیں سرکاری املاک وانفراسٹرکچرتباہ ہوچکاہے باڑہ مارکیٹ مفلو ج ہوچکاہے لوگوں کاکاروبارختم ہے اے ڈی پی کے تحت ترقیاتی کا م ہورہے ہیں جوناکافی ہے لہذاحکومت شمالی وزیرستان،تورغرکالاڈاکہ کی طرزپرباڑہ کیلئے بھی سپیشل امدادی پیکیج کی منظوری دے،وزیرتعلیم اکبرایوب نے جواب دیتے ہوئے کہااس میں کوئی شک نہیں کہ باڑہ مارکیٹ دہشتگردی سے متاثرہ ہوئی ہے قبائلی اضلاع کیلئے ایک ہزاربلین روپے کے پیکج میں تحصیل باڑہ کوشامل کیاگیاہے یقین دلاتاہوں کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھ کر باڑہ مارکیٹ کوترجیحی بنیادوں پربحال کریںگے اسمبلی میںاے این پی کے رکن وقارخان نے توجہ دلائونوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ نیابت پی کی7گائوں ہزارہ میں تقریباًدوپہلے نیاتعمیرشدہ گورنمنٹ گرل پرائمری سکول مکمل ہوچکاہیاس سکول کے علاوہ قریبی علاقے میں بچیوں کی تعلیم کیلئے دوسراکوئی سکول نہیں جسکی وجہ سے بچیوں کوکافی مشکلات کاسامناہے نوتعمیرشدہ سکول کو نہ توضروری سٹاف مہیاکیاگیاہے نہ ہی روزمرہ کے استعمال کی ضروری سہولیات وغیرہ،لہذاحکومت بچیوں کی تعلیم کے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے وزیرتعلیم اکبرایوب نے کہاکہ سمری منظورہوچکی ہے سٹاف مہیاکررہے ہیں وزیراعلیٰ خوداس مسئلے کودیکھ رہے ہیں مذکورہ سکول سے متعلق تکنیکی مسائل ہیں محرک رکن کیساتھ بیٹھ کر مشکلات کاازالہ کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات