گلگت بلتستان کے لیے فور جی سروس دینااہم ترین زمہ داری ہے، انٹرنیٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، فواد چوہدری

آئندہ چھ سالوں میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کی فزیکل موجودگی کی ضرورت ختم ہو جائیگی،زراعت کے شعبے کی اہمیت میں مذید اضافہ ہوگا، وفاقی وزیر

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:32

گلگت بلتستان کے لیے فور جی سروس دینااہم ترین زمہ داری ہے، انٹرنیٹ کے ..
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے لیے فور جی سروس دینااہم ترین زمہ داری ہے، انٹرنیٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،آئندہ چھ سالوں میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کی فزیکل موجودگی کی ضرورت ختم ہو جائیگی،زراعت کے شعبے کی اہمیت میں مذید اضافہ ہوگا۔ جمعہ کو یونیورسٹی آف بلتستان کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن سے خطاب کے دور ان وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان نے شرکاء کو یونیورسٹی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مستحق طلبہ میں احساس سکالرشپ چیکس بھی تقسیم کیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی کی دو سالہ کارکردگی شاندار ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہاکہ آپ ہمارے محافظ ہیں اور ہر پاکستانی کو گلگت بلتستان کے عوام پر فخر ہے،دنیا میں قوموں کے مستقبل کو ناپنے کا پیمانہ وہاں کی یونیورسٹیز کا معیار ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ یونیورسٹی آف بلتستان نے قلیل وقت میں اہم ترین تخلیقی اقدامات اٹھایا ہے، طلبہ علمی جستجو کو بڑھانے کے لیے اپنے پسند کے شعبہ کا انتخاب کریں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لیے فور جی سروس دینااہم ترین زمہ داری ہے، انٹرنیٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر سے میں رابطے میں ہوں، ٹیکنالوجی سیکھنے کے لیے انگریزی زبان پر بھرپور توجہ دیں۔ انہوںنے کہاکہ ہولو گرام ٹیکنالوجی کے بعد فاصلے ختم ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ چھ سالوں میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کی فزیکل موجودگی کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہاکہ آئندہ دس سالوں میں دنیا بھر میں گاڑیاں الیکٹریک ٹیکنالوجی میں شفٹ ہو جائیں گئیں، مصنوعی انٹیلی جنس میں لاکھوں نوکریاں آئیں گئیں، نئی ٹیکنالوجی کو اپنانا جتنی جلدی سیکھ سکتے ہیں سیکھیں، زراعت کے شعبے کی اہمیت میں مذید اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مجھے نئی نسل سے امید ہے کہ آپ کی محنت سے پاکستان کامیاب ترین ملک بن کر اٴْبھرے گا۔