مزید 5 ممالک اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر سنجیدہ ہیں، مارک میڈوز

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:50

مزید 5 ممالک اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر سنجیدہ ہیں، مارک میڈوز
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) امریکی صدر کے چیف آف سٹاف مارک میڈوز نے کہا ہے کہ مزید 5 ممالک اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مارک میڈوز نے بتایا کہ اسرائیل سے تعلقات پر غور کرنے والے 3 ملکوں کاتعلق خطے سے ہے، جبکہ ممکنہ طور پر ایک ملک اومان ہوسکتا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں ان 5 ملکوں کے نام بتانے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ دعویٰ کرچکے ہیں کہ بالاخر سعودی عرب بھی ڈیل پر تیار ہوجائے گا۔