امید ہے پاکستان جلدفیٹف کی گرے لسٹ سے باہرنکل آئے گا‘ حماداظہر

سابقہ حکمران ملک کوقرضوںاور مسائل کی دلدل میں دھکیل کر گئے ،باگ ڈور سنبھالی توملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:16

امید ہے پاکستان جلدفیٹف کی گرے لسٹ سے باہرنکل آئے گا‘ حماداظہر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان جلدفیٹف کی گرے لسٹ سے باہرنکل آئے گا، سابقہ حکمران ملک کوقرضوںاور مسائل کی دلدل میں دھکیل کر گئے ،جب تحریک انصاف کی حکومت نے باگ ڈور سنبھالی توملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ۔ اپنے حلقہ انتخاب میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ اقتدار میں آئے توپاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میںتھا، فیٹف نے پاکستان کو27نکاتی ایجنڈادیا، پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلے سال ہی14نکات پرعمل کرلیا۔

(جاری ہے)

حالیہ قانون سازی گرے لسٹ سے نکلنے کی بنیاد ہے،امیدہے کہ پاکستان جلدفیٹف کی گرے لسٹ سے باہرنکل آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کودرست کرنے کیلئے سخت فیصلے کیے جس کے اچھے نتائج آناشروع ہوگئے، آنے والے وقت میں فیٹف معاملات میں بہتری آئیگی امیدہے جلدگرے لسٹ سے باہرآجائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس محصولات پرتوجہ ہے ،کورونا سے گزشتہ سال ایک ہزار ارب کا خسارہ تھا، 10لاکھ ٹن مزیدگندم منگوانے کافیصلہ کیاہے جس سے ذخائر بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پر عزم ہیں کہ مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ۔