ایجنڈا طے ہو گیا، نواز شریف اے پی سی سے خطاب کے لیے آفس سے گھر روانہ

لندن میں موجود سابق وزیر اعظم آفس میں اے پی سی اجلاس سے خطاب کی تیاری اور ضروری مشاورت کر رہے تھے، تیاریاں مکمل ہو جانے کے بعد اب وہ گھر روانہ ہو گئے ہیں

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر اتوار 20 ستمبر 2020 06:10

ایجنڈا طے ہو گیا، نواز شریف اے پی سی سے خطاب کے لیے آفس سے گھر روانہ
لندن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر 2020ء) ایجنڈا طے ہو گیا، نواز شریف اے پی سی سے خطاب کے لیے آفس سے گھر روانہ۔ لندن میں موجود سابق وزیر اعظم آفس میں اے پی سی اجلاس سے خطاب کی تیاری اور ضروری مشاورت کر رہے تھے، تیاریاں مکمل ہو جانے کے بعد اب وہ گھر روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علاج کے غرض سے لندن میں موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے آفس سے گھر کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو یں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اپنے آفس سے باہر نکل رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے دونوں صاحبزادے، ناصر بٹ اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ آفس سے نکلتے ہوئے سابق وزیر اعظم بہت ہشاش بشاش نظر آ رہے تھے اور خوشگوار موڈ میں سلام کہنے والوں کو جوابات بھی دے رہے تھے، انہوں نے ہاتھ میں کچھ فائلز بھی پکڑ رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ کل آپ سے ملاقات ہوگی۔ صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب، حکومت چاہ رہی ہے کہ آپ کل تقریر نہ کر پائیں، وہ پابندی لگانا چاہ رہے ہیں آپ کی تقریر پر، اس پر کیا کہنا چاہیں گے آپ؟ تو جواباََ انہوں نے قہقہہ لگایا اور کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ 
اس کے بعد میاں نواز شریف وہاں پر موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گھر کو روانہ ہو گئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اس ویڈیو کو معروف صحافی ارشاد بھٹی نے بھی شیئر کیا۔