تحریک استقلال بحال،سابق وفاقی وزیر بیرسٹر سید نصرت علی شاہ صدر منتخب ہوگئے

اتوار 20 ستمبر 2020 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) تحریک استقلال بحال،سابق وفاقی وزیر بیرسٹر سید نصرت علی شاہ صدر منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تحریک استقلال کی مرکزی سنٹرل کمیٹی کے اجلاس منعقدہ اسلام آباد میں اہم فیصلے کرنے کے بعد نومنتخب صدر بیرسٹر نصرت علی شاہ نے کارکنان سے خطاب کیا اجلاس میں ملک بھر سے اراکین نے شرکت کر کے تحریک استقلال کی بحالی کی منظوری دیتے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیرسٹر سید نصرت شاہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی ابتری میں اصل عوامی اور حساس نوعیت کے مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی بلکہ من پسند افراد کو نوازنے کا رواج عام کر دیا گیا ہے عالمی سیاسی تبدیلیاں ملکی و علاقائی بدلتی اقتصادی اور سیاسی صورتحال میں ملک کے مفاد میں فیصلے کرنے اور عوام کو صحیح صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے حقیقی جمہوری منزل کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے لہٰذا تحریک استقلال اپنا مثالی سیاسی نظریاتی کردار ادا کرے گی اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری اور سانحہ موٹروے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں پاکستان پاکستان کی سالمیت ملکی دفاع سیاسی ونظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے اور دیانتدار سیاستدان کی حیثیت میں بھر پور کردار ادا کرنے والی بے مثال شخصیت ائیر مارشل اصغر خان اور ان کے بیٹے عمر اصغر خان کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا گیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری تحریک استقلال مرزا عزت بیگ ،سید ظفر حسنین ،خالد موسیٰ لاہور ،خیر محمد ایڈووکیٹ , منظور حسین ملک شہزاد سید سمیت ملک بھر سے نمائندہ اراکین نے شرکت کی ورکنگ کمیٹ کا مشاورت اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر کے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا