آج مکہ مکرمہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو گی

مدینہ منورہ، جدہ، ریاض، نجران اور جازان میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم ٹھنڈا ہو جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر ستمبر 10:12

آج مکہ مکرمہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو گی
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر2020ء) سعودی عرب میں پچھلے کچھ ہفتے گرمی پڑنے کے بعد پچھلے دو ہفتے خاصے خوشگوار گزرے ہیں۔ مملکت میں بیشتر علاقوں میں کئی روز موسلا دھار بارش ہونے کے باعث کئی علاقوں میں پانی بھی اکٹھا ہو گیا تھا اور کئی مقامات پر سیلابی صورت حال بھی پیدا ہو گئی تھی۔سعودی محکمہ موسمیا ت نے بڑی خوش خبری سُنا دی ہے جس کے مطابق آج سوموار کو بھی سعودی عرب کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں، جازان، عسیر اور باحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جازان اور طائف میں بھی کئی مقامات پر تیز اور کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ مدینہ منورہ، جازان، جدہ، ریاض، نجران اور مشرقی ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہو جائے اور موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم ان گرد آلود ہوؤں کے باعث کئی علاقوں میں حد نگاہ محدود ہو جانے کی وجہ سے ڈرائیورز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے انہیں احتیاط اور ہلکی رفتار کے ساتھ گاڑی چلانا ہو گی۔ آج مکہ مکرمہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت16 سینٹی گریڈ ابہا کا ہو گا۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کی جانب سے عوام کو خبردارکیاگیا ہے کہ وہ برساتی نالوں، نشیبی علاقوں اور وادیوں کے قریب جانے اور ان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

بچوں کو بھی تالابوں اور ندی نالوں کے پاس مت جانے دیں۔شارٹ کٹ کے چکر میں نشیبی علاقوں اور خراب سڑکوں پر ڈرائیونگ نہ کریں، بلکہ بڑی سڑکوں اور شاہراہوں سے ہی گزریں۔ سیلابی ریلوں کا خاص خیال رکھیں جو کئی بار اپنا رُخ موڑ لیتے ہیں۔ چند روز قبل بھی کی موسلا دھار بارش سے بھی کئی علاقوں میں پانی اکٹھا ہو گیا ہے اور کئی مقامات پر سیلابی صورت حال بھی پیدا ہو گئی تھی ۔اس کے علاوہ گرد و غبار والے علاقوں میں بھی ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاط کریں کیونکہ گرد کے طوفان کی وجہ سے سڑک پر حد نگاہ انتہائی کم ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں گاڑی چلنا دُشوار ہو جاتا ہے اور کسی حادثے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔