قوانین کی خلاف ورزی پر زیر ٹولررنس پالیسی اپنائی جائے گی، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں، سی ٹی او سید حماد عابد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 11:54

قوانین کی خلاف ورزی پر زیر ٹولررنس پالیسی اپنائی جائے گی، شہری اپنی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے آج سے ماڈل روڈز پر بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں، اس حوَے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ آگاہی کیلئے ماڈل روڈز پر بینرز آویزاں جبکہ آگاہی کیمپس لگائے گئے اور دو ہفتوں میں تین لاکھ سے زائد شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے، ماڈل روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، کینال روڈ، فیروزپور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر شہریوں کو آگاہی کیلئے 25 موٹرسائیکلسٹ دستے بھی تعینات رہے۔

الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سے شہریوں کو بھرپور آگاہی دی جاتی رہی ہے، سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا تھاکہ ماڈل روڈز پر لین لائن اور سٹاپ لائن، وے وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر آڑے ہاتھوں لیا جائے گا، بغیر ہیلمٹ کسی بھی موٹرسائیکلسٹ اور کم عمر ڈرائیور۔

(جاری ہے)

کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔ کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل، گاڑی اور رکشہ کو تھانے میں بند کروا دیا جائے گا جبکہ والدین کی طرف سے شورٹی بانڈ مہیا کرنے پر ہی موٹرسائیکل، گاڑی کو چھوڑا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر زیر ٹولررنس پالیسی اپنائی جائے گی۔شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں۔